کپتان کیخلاف بیان دینے پر عبدالرزاق کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

کپتان کیخلاف بیان دینے پر عبدالرزاق کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کپتان کیخلاف بیان دینے پر عبدالرزاق کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان کیخلاف منہ کھولنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاہے ۔ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے دونوں کھلاڑی پیش ہوئے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے عبدالرزاق پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ عبدالرزاق اور محمد حفیظ میڈیا کے سامنے پیش ہوئے اور عبدالرزاق نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کرلیاجبکہ محمد حفیظ نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ عبدالرزاق بڑے بھائی ہیں اور اُنہیں نہ کھلانے کافیصلہ منیجمنٹ کاتھا۔واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں نہ کھلانے پر عبدالرزاق نے اُس کا ذمہ دار کپتان محمد حفیظ کو قراردیاتھا۔

مزید : کھیل