سپریم کورٹ نے ثابت کردیاکہ کسی کیلئے نرمی نہیں ،آئین ہی سب کچھ ہے: فروغ نسیم

سپریم کورٹ نے ثابت کردیاکہ کسی کیلئے نرمی نہیں ،آئین ہی سب کچھ ہے: فروغ نسیم
سپریم کورٹ نے ثابت کردیاکہ کسی کیلئے نرمی نہیں ،آئین ہی سب کچھ ہے: فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئینی ماہر فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ دے کر ثابت کردیاکہ عدالت کسی جماعت کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتی ، عدالت نے بلاجھجھک اور کسی طرفداری کے بغیر فیصلہ دیا۔خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے سیاستدانوں میں رقم تقسیم کرنے کے کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آیاہے ، عدالت نے فیصلے میں اِس بات کا تعین کردیاکہ جمہوریت میں خفیہ ایجنسیوں کا کوئی رول نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوںنے کہاکہ آرٹیکل چھ کی بھی ایک تاریخ ہے جو بھٹو نے گذشتہ ادوار میں آمریت کی وجہ سے آئین میں آرٹیکل چھ کو شامل کیا کہ اگر آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتو آئین میں کارروائی کا طریقہ کار موجود ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -