اصغر خان کیس کااثر صدر کے دوعہدوں کے کیس پر ہوگا: طارق محمود

اصغر خان کیس کااثر صدر کے دوعہدوں کے کیس پر ہوگا: طارق محمود
اصغر خان کیس کااثر صدر کے دوعہدوں کے کیس پر ہوگا: طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتائج پر انحصار ہے کیونکہ پہلے بھی ایسے فیصلے موجود ہیں لیکن ثابت نہیں ہوتاتاہم صدر کے دوعہدوں سے متعلق کیس پر یہ فیصلہ بہت اثرانداز ہوگا۔ اصغر خان کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے طارق محمود نے کہاکہ جہاں تک قانون کی بات ہے تو وہ پہلے ہی موجود ہے اور نوے کی دہائی میں بھی ایسا فیصلہ دیاجاچکاہے کہ کوئی سرکاری ملازم سیاست میں مداخلت کرے گا تو اُسے سزادی جائے گی تاہم ایف آئی اے اور حکومت کی طرف سے یہ ثابت کرنامشکل نظرآتاہے کیونکہ فوج میں ابھی اتنی طاقت موجود ہے اور دونوں افراد عسکری اداروں کے سابق سربراہان ہیں جبکہ صدر صاحب اِس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ لوگوں کے ذہن کتنے تبدیل ہوئے ہیں ، ہم فیصلہ مانتے ہیں یا نہیں ،یہ آنیوالے دن بتائیں گے ۔شاید صدر سے متعلق پیراگراف پر پیپلزپارٹی کو کوئی اعتراض ہو۔اُ ن کاکہناتھاکہ البتہ لاہور ہائیکورٹ میں صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس پر عدالت کا یہ فیصلہ بہت اثر انداز ہوسکتاہے کہ ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور سپریم کورٹ فیصلہ بھی دے چکی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -