کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکہ ، تین اہلکار جاں بحق

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکہ ، تین اہلکار جاں بحق
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکہ ، تین اہلکار جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پر دھماکے سے تین اہلکار جاں بحق اور 10افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ مین سریاب روڈ پر شکی شاہوانی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار جاں بحق اوردواہلکاروں سمیت 10افرادزخمی ہوگئے ۔نجی چینل کے مطابق دھماکے کے بعد موقع پر شدیدفائرنگ بھی ہوئی جس سے ٹریفک معطل رہی تاہم بعدازاں پولیس اور دیگر امدادی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔

مزید : کوئٹہ