بنوں کے 25 مغوی مزدور شمالی وزیرستان سے بازیاب

بنوں کے 25 مغوی مزدور شمالی وزیرستان سے بازیاب
بنوں کے 25 مغوی مزدور شمالی وزیرستان سے بازیاب

  

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں سے اغواءکئے گئے 25 مزدور وں کو شمالی وزیرستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کچھ روز پہلے بنوں کے علاقے مردان گیٹ سے نامعلوم افراد زیادہ اجرت کا جھانسہ دے کر 25 مزدوروں کو اغواءکر کے شمالی وزیرستان لے گئے تھے جنہیں شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان کے بنائے ہوئے جرگہ کی مدد سے میر علی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے مزدوروں کو کسی وقت بھی بنوں روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان