نوشہرہ میں لڑکیوں کا سکول دھماکہ خیز مواد سے تباہ

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شرپسندوں نے لڑکیوں کے سکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے بعد رواں سال دھماکے سے تباہ کئے جانیوالے سکولوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیر خان کو رونہ مرہٹھی بانڈا میں رات گئے شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا۔