کراچی میں پیپلزپارٹی کی ایم پی اے پر فائرنگ، ہسپتال داخل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو اپنی کار میں سوار کلفٹن کے علاقے سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔ انہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گولی ٹانگ میں لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق کلثوم چانڈیو نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون سے متعلق اسمبلی میںتقریر کرنے پر انہیں دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو نہیں جانتیں جبکہ انہوں نے کوئی چیز چھیننے کی کوشش نہیں کی۔