بے نظیر حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے: وزیراعظم

بے نظیر حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے: وزیراعظم
بے نظیر حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہویرت کی فتح اور دوررس نتائج کا حامل ہے جس نے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے چہرے بے نقاب ہو گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کارروائی کی جائے گی اورجن افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان سے آئین اور قانون کے مطابق تحقیقات کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخ نے سچ اگل دیا ہے اور حقیقت دنیا کے سامنے واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان کے عوام سے مینڈیٹ چھینا گیا، سازش کرنے والے آج قوم کو جوابدہ ہیں، پیسے لینے والے قوم کے سامنے آ کر معافی مانگیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیسے لینے والوں کو شائد قوم معاف کر دے لیکن وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن چرا لئے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ چند لوگوں نے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو ہرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پیپلز پارٹی کو سرخرو کر دیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا تھا اس لئے پیپلز پارٹی کو ہرانے کیلئے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا ٹاسک صاف شفاف انتخابات ہے جس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل کام نہیں کر رہا۔

مزید :

قومی -