لندن میں ڈاکٹر کی بیٹی بھی دم توڑ گئی

لندن میں ڈاکٹر کی بیٹی بھی دم توڑ گئی
لندن میں ڈاکٹر کی بیٹی بھی دم توڑ گئی

  

لندن (بیورو رپورٹ) گھر میں آتشزدگی کے باعث ڈاکٹر فیملی کی تین سالہ بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی اس سے قبل اس کی والدہ ڈاکٹر صباءعثمانی، بھائی شعیب عمر 11 سال، منیب نو سال، ریحان چھ سال، 12 سالہ بہن حرا ءآتشزدگی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ان کا والد ڈاکٹر مہین شکور برم فیلڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ابھی کوئی نتیجہ احذ نہیں کیا جا سکا۔

مزید : بین الاقوامی