فرانسیسی تو بہت ہی ’ غلیظ‘ نکلے
لندن(بیورورپورٹ)دنیا میں فرانسیسی واحد قوم ہے جو ہفتے میں ایک بار غسل کرتے ہیں ۔انہیں نہانے کی عادت نہیں جبکہ کھانا کھانے سے قبل فرانسیسی ہاتھ بھی نہیں دھوتے ۔ایک ہائی جین پراڈکٹ کمپنی کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق 13فیصد فرانسیسی ٹائلٹ جانے کے بعد بھی ہاتھ صاف نہیں کرتے جبکہ 45فیصد ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے بعد جب گھر جاتے ہیں تو ہاتھ منہ دھونا بھی گوارا نہیں کرتے ۔61فیصد فرانسیسی باقاعدگی سے غسل نہیں کرتے جبکہ 97فیصد فرانسیسی بغیر غسل کے کام کاج پر چلے جاتے ہیں۔ برطانیہ میں یہ شرح فرانس کے مقابلے میں کم ہے جہاں 74فیصد برطانوی غسل کے بغیر باہر نکلتے ہیں۔ 95فیصد یورپین ٹائلٹ استعمال کرنے کے بعد غلاظت دھونے کے لیے پانی کا استعمال نہیں کرتے اور ٹائلٹ رول استعمال کر کے گزارا کرتے ہیں ۔