اصغر خان کیس کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرائی جائیں: عمران خان

اصغر خان کیس کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرائی جائیں: عمران خان
اصغر خان کیس کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرائی جائیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ شفاف الیکشن کی جانب قدم ہے اور ماضی کے غیر قانونی اقدامات عوام کے سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یقین نہیں تھا سپریم کورٹ ایجنسیوں کی مداخلت پر فیصلہ دے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے،سیاست میں لین دین کرنے والوں کی حقیقت سامنے آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں ایجنسیوں کا کردار رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے الیکشن کمیشن سے کرائی جائیں اور سپریم کورٹ کو بتایا جائے کہ کس کس کو پیسے دیئے گئے، رقوم لینے والے سیاستدانوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن سے انتہاءپسندی میں اضافہ ہوا،براہ راست آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت پر تحریک انصاف کا موقف واضح ہے، غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہئے، وہی لوگ سیاست میں آئیں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔

مزید :

لاہور -