محنت کر رہا ہوں مگر ”پھل“ نہیں مل رہا: شاہد آفریدی

محنت کر رہا ہوں مگر ”پھل“ نہیں مل رہا: شاہد آفریدی
محنت کر رہا ہوں مگر ”پھل“ نہیں مل رہا: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ازخود فیصلہ کر لوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کوئی ایک کھلاڑی بتا دیں جو ساری عمر اچھا کھیلا ہو، محنت کر رہا ہوں لیکن کارکردگی بہتر نہیں ہو رہی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے ملک کا نام ڈبویا ان کو ٹی وی پر بٹھایا جا رہا ہے،سلمان بٹ کس منہ سے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -