ق لیگ نے جہلم کے ضمنی الیکشن میں محمد عارف کو امیدوار نامزد کر دیا

ق لیگ نے جہلم کے ضمنی الیکشن میں محمد عارف کو امیدوار نامزد کر دیا
ق لیگ نے جہلم کے ضمنی الیکشن میں محمد عارف کو امیدوار نامزد کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ق اور ن کی کارکردگی کو دیکھیں ، ق لیگ کے ترقیاتی کا م اس کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جہلم سے ق لیگ کے وفد نے سابق ضلع ناظم جہلم چودھری فرخ الطاف کی قیادت میں چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے پی پی 26 جہلم کے ضمنی الیکشن کیلئے محمد عارف کو مسلم لیگ ق کا ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں ان کے سابقہ دور کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر ان کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

مزید : جہلم