غلط انجکشن نے بی ایس سی کی طالبہ کی جان لے لی
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بی ایس سی کی طالبہ انتقال کرگئی، ورثاءنے ہلاکت کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے مطابق لطیف آباد کے بھٹائی ہسپتال میں گزشتہ روز صنم کا پتے کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ ہوش میں بھی آگئی تھی۔ صنم کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے جب صنم کو بلڈ لگایا تو اس کے جسم میں تکلیف ہونے لگی جس پر اسے انجکشن لگایا گیا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور اس نے دم توڑ دیا۔ صنم کی ہلاکت پر ورثاءنے ہسپتال میں احتجاج کر تے ہوئے توڑ پھوڑ کی جبکہ ہسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی بخش پتافی کے مطابق مریضہ کی موت بلڈ ری ایکشن کے باعث ہوئی ہے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کومعطل کردیا گیا ہے۔