تیل کا درآمدی بل چار ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان کا خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل چار ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے چار فیصد زیادہ رہی ، خام تیل کی درآمد ایک ارب 28کروڑ ڈالر جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد 2ارب 71کروڑ ڈالر رہی۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمد میں2.46فیصد کمی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد 8.15فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔