جماعت الدعوة کا گستاخانہ فلم کے خلاف فیصل آباد میں مظاہرہ
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة نے نماز جمعہ کے بعد گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ جیونیوز کے مطابق فیصل آباد میں گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت الدعوة کے کارکنوں نے سرگودھا روڑ سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل پہنچی جہاں شرکاءنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گستاخ رسول ﷺ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔