ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی صدر سے ملاقات

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی صدر سے ملاقات
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی صدر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی، معیشت کا پہیہ درست چلانے اور پانی ذخیرہ کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر بہت اہم ہے۔ ایوان صدر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے توانائی بحران پر قابو پانا ضروری ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ حکومت 4,500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے بھاشا ڈیم کے منصوبے کیلئے سیاسی عزم سمیت ہر ممکن وسائل مختص کر رہی ہے۔

مزید :

بزنس -