تیل کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین عوامی مفاد میں ہے:ڈاکٹر عاصم

تیل کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین عوامی مفاد میں ہے:ڈاکٹر عاصم
تیل کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین عوامی مفاد میں ہے:ڈاکٹر عاصم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار بنیادوں پر تعین عوامی مفاد میں ہے تاہم ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کیلئے قومی اسمبلی کی منظور کی گئی قرار داد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں لمبی مدت تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین قابل عمل نہیں ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ماہانہ تعین سے متعلق قومی اسمبلی کی قرارداد ای سی سی میں لے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار قیمتوں کی منظوری بھی ای سی سی نے ہی دی تھی۔ 

مزید : بزنس