میتھیو ویڈ کو غصہ مہنگا پڑ گیا، ایک میچ کیلئے معطل

میتھیو ویڈ کو غصہ مہنگا پڑ گیا، ایک میچ کیلئے معطل

  



میلبورن (سپورٹس ڈےسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وکٹوریہ ٹیم کے کپتان میتھیو ویڈ کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا، میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وکٹوریہ ٹیم کے کپتان میتھیو ویڈ نے کوئنز لینڈ کے خلاف آﺅٹ ہونے پر غصے کی حالت میں ڈریسنگ روم کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایک میچ کےلئے معطل اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ میتھیوویڈ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈریسنگ روم کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی