انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا مین راﺅنڈ کل شروع ہوگا

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا مین راﺅنڈ کل شروع ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا میں راﺅنڈ کل مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق کوالیفائنگ میچز آج اختتام پذیر ہوں گے ‘ اس کے بعد ایونٹ کا مین راونڈ 20 سے 23 اکتوبر تک کھیلاجائے گا ۔چیمپئن شپ میں غیرملکی کھلاڑیوں سمیت پاکستان کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے دو غیر ملکی کھلاڑی (آج) اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق قطر کے عمار التمیمی بھارت میں سکواش ایونٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ آج پاکستان پہنچیںگے جبکہ ویلز کے پٹیکل گریٹ بھی اتوار کی صبح اسلام آباد آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی