حارث سہیل کودوسرے نوجوان کرکٹرز پرایک بارپھربرتری

حارث سہیل کودوسرے نوجوان کرکٹرز پرایک بارپھربرتری

  



شارجہ(آن لائن) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے قومی بیٹسمین حارث سہیل نے دوسرے نوجوان کرکٹرز پرایک بار پھربرتری ظاہر کردی، ٹریک ریکارڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ، ٹیسٹ ڈیبیو کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹادیں۔آسٹریلیا کے خلاف جہاں ایک طرف قومی بیٹسمینوں کی ناقص بیٹنگ ٹیم مینجمنٹ کے لیے درد سر بنی رہی ، وہیں نوجوان کھلاڑی حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف سائیڈ میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت، سلیکشن کمیٹی کوسوچنے پرمجبورکردیا ہے۔عمرامین جن کی فرسٹ کلاس میں اوسط ہے سینتیس، شان مسعود چونتیس اور خرم منظور اڑتیس کی ایوریج رکھتے ہیں ، جب وہ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں تو پھر ستاون فرسٹ کلاس میچز میں گیارہ سنچریاں تئیس نصف سنچریاں اورباون کی اوسط، اوپر سے کینگروزکیخلاف سنچری، سلیکشن کمیٹی کی آنکھوں پرپڑے پردے ہٹانے کیلئے شاید اب کافی ہو۔ایسی کارکردگی پرآسٹریلیا کے خلاف حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ نہ ملنا، ٹیلنٹ کو ضائع کرنا اور نوجوان کرکٹر کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...