پاکستان کے احسن ایازکو انڈین سرکٹ تھری سکوائش کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

پاکستان کے احسن ایازکو انڈین سرکٹ تھری سکوائش کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

  



ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان پلیئر احسن ایاز پی ایس اے انڈین سرکٹ تھری سکوائش ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ مصر کے کھلاڑی شہاب نے احسن کو 3-1 سیٹس سے شکست دی۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں مصر کے کھلاڑی شہاب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے احسن ایاز کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔احسن نے حریف کھلاڑی کے خلاف بھرپور مقابلہ کیا تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...