آذربائیجان فٹ بال ٹیم کے کوچ برٹی ووگٹس عہدے سے مستعفی ہو گئے

آذربائیجان فٹ بال ٹیم کے کوچ برٹی ووگٹس عہدے سے مستعفی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باکو (سپورٹس ڈیسک) جرمنی سے تعلق رکھنے والے آذربائیجان فٹ بال ٹیم کے کوچ برٹی ووگٹس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ووگٹس نے آذربائیجان فٹ بال فیڈریشن کو اپنے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ برٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ آذربائیجان ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی پوزیشن چھوڑی ہے۔ ووگٹس 1974ءمیں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح جرمن ٹیم کا حصہ تھے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان نے 2008ءمیں برٹی کو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی۔