بی سی بی الیون اور زمبابوے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

بی سی بی الیون اور زمبابوے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

  



فتح اﷲ (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور زمبابوے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل فتح اللہ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 سے 29 اکتوبر، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر تک جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر تک کھیلا جائےگا۔ ون ڈے سیریز سے قبل زمبابوین ٹیم 19 نومبر کو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی