انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل آج شروع ہو نگے

انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل آج شروع ہو نگے

  



اسلام آباد (اے پی پی) انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناک آﺅٹ فائنل مرحلہ (آج) اتوار سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز (آج شروع ہوں گے، پہلا کوارٹر فائنل کراچی ڈولفنز اور پشاور پینتھرز کے درمیان میرپور سٹیڈیم، اے جے کے میں کھیلا جائے گا، دوسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد وولز اور بہاولپور سٹیگز کی ٹیمیں جمخانہ گراﺅنڈ اوکاڑہ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا کوارٹر فائنل راولپنڈی ریمز اور اسلام آباد لیپرڈز کے درمیان نیشنل گراﺅنڈ، اسلام آباد جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل لاہور ایگلز اور کوئٹہ بیئرز کے درمیان جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنلز 24 سے 26 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...