انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس کل ہو گا

انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس کل ہو گا

  



کولکتہ (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس کل کولکتہ میں ہو گا جس میں آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی اسی وجہ سے کولکتہ شہر ایک بار پھر افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ سی اے بی کے جوائنٹ سیکرٹری اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن سبیر گنگولی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اجلاس میں ہم افتتاحی تقریب کیلئے میزبان شہر کو حتمی شکل دیں گے۔ آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے متصادم ہے اسلئے سوچ وچار کے بعد اس ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...