اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

  



 ینگون (سپورٹس ڈیسک) اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔ میانمر میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں میزبان میانمر، شمالی کوریا، ازبکستان اور قطر نے عمدہ کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل پیر کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں ازبکستان کی ٹیم شمالی کوریا کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل قطر اور میانمر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اے ایف سی چیمپئن کا فیصلہ 23 اکتوبر کو فائنل میچ میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی