بھارتی بلے باز ویرندر سہواگ کل اپنی 36 ویں سالگرہ منائینگے

بھارتی بلے باز ویرندر سہواگ کل اپنی 36 ویں سالگرہ منائینگے

  




نئی دہلی (اے این این ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرندر سہواگ کل پیر کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 20 اکتوبر 1978کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 104 ٹیسٹ،251 ایک روزہ اور 19 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 8586 رنز اور 40کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک روز کرکٹ میں 8273 رنز اور 96 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔

ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 394 رنر بنائے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 سے 6 نومبر 2001کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 5 مارچ 2013 کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ یکم اپریل 1999 کو پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 3 جنوری 2013کو پاکستان کے خلاف ہی کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پہلا میچ یکم دسمبر 2006کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20میچ 2 اکتوبر 2012کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہی کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...