ثائنہ نہوال کو ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں شکست

ثائنہ نہوال کو ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں شکست

  



کوپن ہیگن (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی سٹار پلیئر ثائنہ نہوال ڈنمارک اوپن سپر سیریز پریمیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ویمنز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ نہوال کو کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو شکسیان وانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈنمارک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں چین کی سٹار پلیئر شکسیان وانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارتی کھلاڑی نہوال کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...