ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈوچیمپئن شپ، قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز آج ہو نگے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام ہانگ کانگ میں رواں سال ہونے والی ایشین کیڈٹ اور جونیئر جوڈوچیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز (آج) اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوںگے‘ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ٹرائلز میں فیڈریشن سے منسلک یونٹس اورتمام ڈیپارٹمنٹ کو مدعو کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایشین کیڈٹ انڈر 18جونیئر انڈر 21جوڈو چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں ہانگ کانگ میں کھیلی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ایشین کیڈٹ کیلئے 3جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے 3کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز ٹیکنیکل ڈائریکٹر لیں گے ۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹس میں قومی جونیئر ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میڈلز جیتیں گے ۔