انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کی آفر کردی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کی آفر کردی

  




لندن(اے این این )ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ بھارت ختم کر نے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کی آفر کردی ہے ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چےئرمین گائلز کلارک نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل سے انگلینڈ ٹیم کے دوران بھارت کے حوالے سے بات چیت کی تاہم اس پہلے بھارتی بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے درخواست کرچکا تھا ۔ بات چیت کے دوران کلارک نے پٹیل کو آفر دی ہے کہ اگر بھارت چاہتاہے توانگلینڈ اپنی ٹیم15 دنوں کے لئے بھارت بھیجنے کے لئے تیار ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک مختصر سیریز کھیلی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ بھی اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کھیلی گئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت بلانے پر زیادہ سنجیدہ نہیں جس کے بعد امکان ہے کہ سری لنکا کی ٹیم بھارت کا دورہ کرسکتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...