سری لنکا اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

سری لنکا اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ میزبان ٹیم سری لنکا کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں سری لنکا نے 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے (آج) اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔