کھلاڑیوں کیساتھ جاری تنازعہ پر ویسٹ انڈیز بورڈ کا منگل کو اجلاس ہوگا

کھلاڑیوں کیساتھ جاری تنازعہ پر ویسٹ انڈیز بورڈ کا منگل کو اجلاس ہوگا

  



جمیکا (اے این این) کھلاڑیوں کیساتھ جاری رقمکاتنازعہ ٗویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے منگل کو بورڈ میٹنگ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران کھیلے جانے والے ایک روزہ سیریز کے 5 ویں ،ٹوئنٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچز کے بائیکاٹ کے بعد بورڈ کے پاس دورہ بھارت ختم کرنے کے علاوہ اور دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں ۔ بورڈ کا کہناہے کہ ٹیم انتظامیہ کے ذریعے کھلاڑیوں نے بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ سیریز کا5 واں ، ٹوئنٹی 20 میچ اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نہیں کھیلیں گے جس کے بعد اب بورڈ کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈنے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ سیریز کے بقیہ میچز کے لئے اپنی ٹیم فراہم نہیں کرسکتے ۔ بورڈ کا کہناہے کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے 21 اکتوبر کو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیاہے جس میں کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ان کے خلاف کاروائی پر غور کیا جائے گا۔ بورڈ کیساتھ جاری پیسوں کے تنازعہ کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

پیسوں کے تنازعہ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے دورہ بھارت ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں کرکٹ کمنٹیٹر ٹونی کوزےئر نے کہاہے کہ اگر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان یہ تنازعہ جاری رہا تو بورڈ کے لئے انتہائی مشکل صورتحال پیدا ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے دورہ کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ جانا تھا لیکن اس وجہ سے اس سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کی شرکت ناممکن دیکھائی دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیریز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم امکان ہے کہ اس مرتبہ یہ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے بغیر کھیلاجائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اس تنازعہ پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ بورڈ کھلاڑیوں کے پیسوں مسائل کو بہتر طریقے سے حل نہیں کرسکا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...