آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ، کوئنز لینڈ نے تسمانیہ کوشکست دےدی

آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ، کوئنز لینڈ نے تسمانیہ کوشکست دےدی

  



سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ، کوئنز لینڈ نے تسمانیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 399 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا، عثمان خواجہ اور کرس ہرٹلے نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ تسمانیہ کے اوپنر بین ڈنک کی 229 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں تسمانیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 398 رنز بنائے، بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 157 گیندوں پر 229 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 13 فلک شگاف چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ ٹم پائن 125 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں کوئنز لینڈ نے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اور کرس ہرٹلے کی شاندار سنچریوں کی بدولت 47.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عثمان خواجہ نے 166 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کرس ہرٹلے نے 142 رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی