شنیرا اکرم کی آنے والے بچے کے نام کیلئے اپیل

شنیرا اکرم کی آنے والے بچے کے نام کیلئے اپیل

  



لاہور( آن لائن )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی بیوی شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے بچے کے نام کے لئے مختلف نام تجویز کرنے کی اپیل کر دی۔ وسیم اکرم اور انکی بیوی ان دنوں اپنے بچے کے لئے پسندیدہ ناموں پر غور کر رہے ہیں۔۔ شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انکے مداح انہیں اپنے پسندیدہ نام بھیجیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے میڈیا کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دونوں بہت جلد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہے ہیں۔ سابق کرکٹروسیم اکرم اس سے پہلے بھی دو بچوں کے باپ بن چکے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے شادی کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...