ویرات کوہلی 20 سنچریاں بنا کر سعید انور کے ہم پلہ ہو گئے
دھرمشالہ (اے پی پی) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کی 20 ویں سنچری داغ دی۔ اس طرح وہ برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سعید انور کے ہم پلہ ہو گئے۔
ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے کیریئر کی بیسویں سنچری ہے۔