جھوٹا بیان حلفی ، کینز کیخلاف سولہ جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی

جھوٹا بیان حلفی ، کینز کیخلاف سولہ جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن( آن لائن ) جھوٹا بیان حلفی ، کینز کیخلاف سولہ جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی سماعت اکتوبر 2015ءمیں ہوگئی کینز اور شریک ملزم فچ ہالینڈ کی عدالت میں پیشی نیوزی لینڈ کے سابق آل راﺅنڈر کرس کینز کیخلاف جھوٹا بیان حلفی دینے کے جرم میں کیس کی سماعت آئندہ برس اکتوبر میں شروع ہوگی وہ گزشتہ روز لندن کی ساﺅتھ وارک کراﺅن کورٹ میں اپنی وکیل اور شریک ملزم اینڈریو فچ ہالینڈ کے ہمراہ پیش ہوئے عدالت نے ملزموں کی شناخت اور ٹرائل کیلئے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی پر ان کی ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزم کرس کینز اور اینڈریو فج ہالینڈ کو دوبارہ سولہ جنوری کو عدالت میں طلب کیا جس پر ان کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس کینز نے کہا کہ کچھ چھپا ہوا نہیں ہے اور میں حالات سے بہت پریشان ہوں کچھ عدالتی پابندیوں کی وجہ سے میں اس ایشو پر کھل کر بات نہیں کرسکتا ۔