پاکستان اے نے پریکٹس میچ میں کینگروز کو شکست دیدی

پاکستان اے نے پریکٹس میچ میں کینگروز کو شکست دیدی

  



                    شارجہ (سپورٹس ڈےسک) پاکستان اے نے آسٹریلیا کو چار روزہ میچ میں 153 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلوی ٹیم 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فلیپ ہیوز کے سوا آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، ہیوز کی 65 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ رضا حسن اور محمد طلحہ نے 3، 3 راحت علی نے 2 اور عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 306 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہفتہ کو شارجہ سٹیڈیم میں میچ کے آخری روز پاکستان نے گزشتہ دن کے سکور 306 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 338 رنز کا ہدف دیا، حارث سہیل 103 اور بابر اعظم 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 185 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ فلیپ ہیوز 65 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ہیوز کے سوا کینگروز کا کوئی بھی بلے باز گرین شرٹس کے باﺅلرز کے سامنے سنبھل کر نہ کھیل سکا، راجرز 3، کپتان مائیکل کلارک 5، گلین میکسویل 18، مچل مارش 35، جیمز فالکنر صفر، پیٹر سڈل 41، سٹارک 11، کیفی اور ہلفنہاس 2، 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ رضا حسن اور محمد طلحہ نے تین، تین، راحت علی نے دو اور عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...