انتہا پسندی کا خاتمہ دو ریاستی حل سے ممکن ہے ،جان کیری

انتہا پسندی کا خاتمہ دو ریاستی حل سے ممکن ہے ،جان کیری

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، فلسطینی تنازعے کے جاری رہنے کی وجہ سے داعش کو جنگجو بھرتی کرنے کا جواز مل رہا ہے ¾دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی ضرورت ہے ¾تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے خطے میں جس کسی لیڈر سے بھی بات کی ہے اس نے میرے ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا مسئلہ اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہی داعش کو جنگجو بھرتی کرنے کا جواز مل رہا ہے،لوگوں میں غیظ وغضب پایا جاتا ہے اور وہ احتجاج کے موڈ میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس معاملے کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی ضرورت ہے اس لیے اہم بات یہ ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے طریقے تلاش کیے جائیں۔امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی تنازعے کا اب بھی دو ریاستی حل ممکن ہے۔ میں آج بھی اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں اس کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں دوریاستی حل کے لیے طریقے تلاش کرنے چاہئیں ایسی دو ریاستیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہ سکیں اور ان دونوں کے عوام کی امنگوں کا احترام کیا جائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...