دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سب سے بڑا شکار پاکستان ہے ، نجم الثاقب

دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سب سے بڑا شکار پاکستان ہے ، نجم ...

  



 پریٹوریا( انٹرویو،ندیم شبیر) پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہا ہے کہ موجودہ دہشتگردی کے دور میں سفارتکاروں کی ذمہ داریاں بڑھ گئیںہیں پاکستان کا اصل تشخص متعارف کرانے کیلئے سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنافرض ادا کریں دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان دہشتگردی کے شکار ممالک میں سرفہرست ہے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی فوج ،حکومت اور عوام نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں اس آمر کی غماز ہیں کہ ہم اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دہشتگردی کی عفریت سے نبرد آزما ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے ایک خصوصی نشست میں کیا انہوں نے کہا خطے میں پائیدار امن باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے پاکستان ایک امن پسندملک ہے ہمیں امن اور سکون سے رہنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں باہمی اتحاد اور اتفاق کی نادر مثالیں پیش کر کے ہی تارکین وطن کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بیرون ملک ضرور جماعتیں یکن پہلے دیکھ لیں کہ آپ پر اپنے وطن کی کتنی ذمہ داریاں ہیں اور کیا پاکستان میں رہتے ہوئے ہی حلال روزی نہیں کمائی جا سکتی اور راستہ واقعی ناہموار ہو جائے تو بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں ہنر سیکھ کر جائیں اپنے ملک کی عزت کا خیال کریں او رواپسی کے سارے راستے نہ مٹا دیں جب بیرون ملک جائیںتو قانونی راستہ اختیار کریں ۔ پاکستان ایک عظیم ملک ہے پاکستانی قوم ایک باوقار اور جفاکش قوم ہے ہم خیر اور شر میں فرق جانتے ہیں سیدھے راستے پر چلنا چاہتے ہیں ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے باقی جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا گیٹ وے ہے افریقہ کے چند ممالک اپنی معاشی ترقی میں تیزی سے ترقی پذیر ہیں۔پاکستانی تاجروں کے لئے جنوبی افریقہ بوٹسوانہ اور موزنیق جیسے ملک تجارت کے بہترین مواقع مہیا کر رہے ہیں پچھلے چند ماہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے 4تجارتی نمائشوں میں حصہ لیا ہے جو جنوبی افریقہ میں منعقد کی گئی تھیں ۔ امریکہ کی تجارتی اہمیت اپنی جگہ پر لیکن افریقہ میں وافر مقدار میں میسر مواقع بھی ہمیں ضائع نہیں کرنے چاہئیں۔ کراچی ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دوسرے صنعتی شہروں میں رہنے والے بزنس مین ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں روزنامہ پاکستان کے توسط سے میں یہ پیغام پاکستان کے نوجوانوں تاجروں اور بہتر مستقبل کے خواہاں لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ ہم سے رابطہ کریں اور درخشاں مستقبل کی ضمانت بنیں بیرون ملک آنے والے سارے پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں کوئی کام کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ اس کام میں اپنے وطن کی عزت اور احترام میں ہم کتنا اضافہ کر رہے ہیں۔راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھنے والے جب نیند سے جاگتے ہیں تو ان کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا ہمارے نبی آخر الزمان محمد مصطفےٰ کی زندگی اور سیرت ہمیں سامنے رکھنی چاہیے ۔سچ کا راستہ مشکل اور طویل ہوتا ہے لیکن آخر میں جیت سچ کی ہی ہوتی ہے نوجوان سچ کے راستے کو اپنائیں درخشاں منزل دور نہیں ہو گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...