شہریوں کے بیرون ملک کالے دھن کی تفصیل نہیں بتاسکتے ،مودی سرکار

شہریوں کے بیرون ملک کالے دھن کی تفصیل نہیں بتاسکتے ،مودی سرکار

  



نئی دہلی(این این آئی) مودی حکومت کے سپریم کورٹ کو جواب پر اپوزیشن کانگریس نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی قوم سے معافی مانگیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 میں حکم جاری کیا تھا کہ بھارتی شہریوں کے بیرون ملک موجود کالے دھن کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے، جس کے بعد مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ جن ممالک کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچاﺅ کے معاہدے ہیں ، وہاں موجود بھارتیوں کے کالے دھن سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں ، مودی سرکار کے اس جواب کو اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیش سنگھوی نے کہا کہ عدالت میں دیے گئے حکومتی موقف پر وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے معافی مانگیں کیونکہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ بر سراقتدار آکر وہ کالادھن واپس لے کر آئے گی۔ابھیشک نے کرپشن کے خلاف سرگرم رام دیو اور اناہزارے کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم ہاﺅس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔

مزید : عالمی منظر


loading...