مقبوضہ کشمیر: بجلی کے بل کی فراہمی پر متاثرین سیلاب برہم

مقبوضہ کشمیر: بجلی کے بل کی فراہمی پر متاثرین سیلاب برہم

  



سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل ارسال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ان علاقوں میں بل دینے شروع کر دیے ہیں جس پر متاثرین سیلاب سخت برہم ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہنےسیلاب زدہ علاقوںکے رہائئشیوں سے بجلی فیس نہ لینے کا اعلا ن کیا تھا۔

 تاہم اس کے باوجود مقبوضہ علاقے کے محکمہ بجلی نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں بلوں کی ترسیل شروع کر دی ہے ۔ جو بل دیے جا رہے ہیں ان میں اگست اور ستمبر کے واجبات ظاہر کیے گئے ہیں ۔ محکمہ بجلی کے قوانین کے مطابق اگر کسی ماہ 12یوم تک محکمہ برقی رو فراہم نہیں کر پاتا تو اس ماہ کا بل صارف کو نہیں دیا جاسکتا۔یا د رہے کہ شدید سیلاب کے باعث سرینگر اور دیگر علاقوںکو بجلی کی ترسیل تقریبا ً دو ہفتوں تک معطل رہی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...