امریکہ تمام ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ، جین ساکی

امریکہ تمام ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ، جین ساکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ نے مصر کو اپاچی ہیلی کاپٹرز مہیا کرنے کا آغاز کر دیا ہے ¾ امریکہ نے کئی ہفتے قبل مصر کو یہ ہیلی کاپٹرز دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔مصر اور قطر کے درمیان ثالثی کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جین ساکی نے کہاکہ دونوں ملک داعش کی بیخ کنی کے لیے بننے والے عالمی اتحاد کا حصہ ہیں اور ان کے عہدیدار ہمارے ساتھ متعدد اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ تمام ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ انہیں اس اہم مسئلے کے لیے مذاکرات میں شامل کیا جا سکے۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جین ساکی نے مصر کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے قاہرہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کوآرڈینیٹر جنرل جون آلن اور ان کے ڈپٹی پیرٹ ماکجیرک نے حال ہی میں مصر اور قطر کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔امریکی ترجمان کے بقول متعدد مصری عہدیداروں نے ہم سے داعش کی بربریت اور وحشت سے متعلق تبادلہ خیال کیا ان کا یہ نقطہ نظر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -