ہانگ کانگ میں مظاہرین نے مانگ کاک کیمپ پر دوبارہ قبضہ کرلیا

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے مانگ کاک کیمپ پر دوبارہ قبضہ کرلیا

  



ہانگ کانگ(این این آئی)ہانگ کانگ میں مظاہرین نے مونگ کاک کیمپ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جسے چند گھنٹے قبل پولیس نے خالی کروایا تھامظاہرین نے پولیس سے تصادم کے بعد یہ جگہ دوبارہ حاصل کی جس کے دوران پولیس نے ان کے خلاف ڈنڈے اور کالی مرچ کے سپرے کا بھی استعمال کیا۔مظاہرین نے چھتریاں کھول کر اپنا دفاع کیا اور پولیس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔انھوں نے اہم شاہراہ پر دوبارہ قبضہ کر کے دونوں جانب سے آنے والی ٹریفک کو روک دیا۔اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ اس نے 26 افراد کو حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔تازہ تصادم کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔احتجاجی تحریک کا مقصد چینی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ان قوانین کی منسوخی ہے جس کے تحت چین ہانگ کانگ میں 2017 میں منتخب چیف ایگزیکٹو کی چھان بین کر سکتا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جمہوری اصلاحات کے لیے ان سے مشاورت کا سلسلہ بحال کیا جائے۔

ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے پر قابض مظاہرین نے چنی زبان میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو ہٹائے جانے سے ان میں قبضہ کرنے کی ایک نئی لہر اٹھی ہے جس سے پولیس اور شہریوں کے رشتے مزید خراب ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر