گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحمان پورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحمان پورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رحمان پورہ‘ لاہورطالبات اور اساتذہ نے نظریہپاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے نیشنل کالج آف کامرس‘ جوہر ٹاﺅن‘ لاہور‘ گریژن کالج آف کامرس برائے طالبات‘ کھوکھر چوک‘ جوہر ٹاﺅن‘ لاہور‘ نیو مسلم پبلک ہائی سکول‘ رام گڑھ‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ جعفریہ کالونی‘ ملتان روڈ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جعفریہ کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول‘ نین سکھ‘ لاہور اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ سگیاں کلاں‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد600تھی ۔