جنرل ہسپتال: ڈینگی مریضوں کے علاج پر مامور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ
لاہور( خبرنگار)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے جنرل ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کو مانیٹر کرنے کے لیے 6ایڈیشنل ایم ایس کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں جو اس وائرس کے شکار افراد کو ان کے بستر پر طبی و تشخیصی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے ڈینگی مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور سینٹری سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے مزید کہا کہ انتظامی ڈاکٹرز سمیت کوئی بھی ملازم اگلی شفٹ کے سٹاف کو چارج دےئے بغیر نہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر اچانک معائنے کے دوران کسی بھی شعبے میں گندگی یا بدنظمی پائی گئی تو متعلقہ ڈیوٹی سٹاف کا سخت محاسبہ ہوگا۔انہو ں نے بتایا کہ ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال و نگہداشت کو یقینی بنانے اور مسلسل مانیٹرنگ کیلئے چھ ایڈیشنل ایم ایس حضرات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان فوکل پرسنز میں ڈاکٹر قیصر پروین (میڈیکل ون)، ڈاکٹر راشد حسن شیرازی (میڈیکل ٹو)، ڈاکٹر خالدمحمود (میڈیکل تھری) ، ڈاکٹر طارق سلطان بٹ (بچہ وارڈ )، ڈاکٹر منزہ کوکب (آو¿ٹ ڈور)،جبکہ ڈاکٹر منور علی (شعبہ ایمرجنسی) )کے ذمہ دار ہو ں گے۔