سینگال ایبولاوائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں کامیاب ہوگیا

سینگال ایبولاوائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں کامیاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (این این آئی)سینگال ایبولاوائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں کامیاب ہوگیا۔ عامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سات ممالک میں ایبولا وائرس کے باعث ساڑھے چارہزار زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،نو ہزارکے قریب افراد بیمارہیں۔جنیوا سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے اعلان کیا کہ سینیگال ایبولا وائرس کے پھیلاو¿ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگیاہے ڈبلیوایچ او حکام نے ایبولا کے پھیلاو¿ پر کنٹرول کے سینگالی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔ حکام نے بتایا کہ ایبولا وائرس کے باعث امریکہ ، اسپین اورمغربی افریقاکے پانچ ممالک میں چار ہزار پانچ سوچھیالیس افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ آٹھ ہزارنو سوستانوے وائرس میں مبتلا ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایبولا پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں،اگر وائرس مزید پھیلا تواسے قابو کرنا مشکل ہوجائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -