اسرائیلی خاتون ہواباز نیپال میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک

اسرائیلی خاتون ہواباز نیپال میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک

  



مقبوضہ بیت المقدس/کھٹمنڈو (این این آئی)اسرائیلی فضائیہ کی ایک خاتون پائیلٹ گذشتہ دنوں نیپال میں دیگر بیس سیاحوں کے ہمراہ مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئی۔ عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے چینل ٹو کے مطابق 24 سالہ تمار ارائیل نے حالیہ اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ پر متعدد بار فضائی حملے کئے تھے۔تمار کے سکوارڈن لیڈر متان کے حوالے سے ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ بتایا کہ نیپال میں برفانی طوفان کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والی خاتون ہواباز نے غزہ پر متعدد فضائی حملوں میں حصہ لیا۔ متان کے بقول آنجہانی خاتون ہواباز شمالی اسرائیل کی رامات ڈیوڈ ائربیس کے انٹلیجنس اور کوارڈنیش ڈویڑن کی نگران بھی تھی۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعالون نے خاتون ہواباز کی ہلاکت کو اسرائیلی فضائیہ کے لئے نقصان قرار دیا ہے۔ یعالون کے بقول ایک دیندار خاتون پائلٹ کی فضائیہ میں شرکت ایک منفرد اعزاز تھا جس نے دوسری خواتین ہوابازوں کے لئے مینارہ نور کا کام سر انجام دیا۔

مزید : عالمی منظر