تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی ،ڈاکٹر شاہد صدیقی

تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی ،ڈاکٹر شاہد صدیقی

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورستی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لاہور ریجنل کیمپس میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا، اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر ، لاہور رسول بخش بہرام نے تقریب سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ لاہور ریجن طلبا ء و طالبات کی تعداد کے حساب سے پاکستان کا سب سے بڑا ریجن ہے ، انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان بھر میں طلبہ کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلٰی تعلیم کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پاکستان بھر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم تیرہ (13)لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو ہر ممکن حد تک بہترین اور معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لئے وہ ایک جامع اور نہایت منظم منصوبہ پر عملدرآمد کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ ٗ آفیسرز اور کارکنوں کی بہتری کے لئے تمام انتظامی فیصلے بلا تمیز و تفریق اور میرٹ پر کئے جائیں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے رسول بخش بہرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہو ئے کہا کہ لاہور ملک کا سب سے بڑا ریجن بننارسول بخش بہرام کی مقناطیسی شخصیت کا مرہون منت ہے، اس مو قع پر رسول بخش بہرام کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی، رسول بخش بہرام نے بھی لاہور ریجن میں وائس چانسلر کی آمد پر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو شیلڈ پیش کی۔

تقریب ہر لحاظ سے بہترین تھی جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹرز ، اساتذہ کرام اور طلبا ء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ہال شرکاء سے بھرا ہو ا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...