لیبیا ،ہلال احمر نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کردی

لیبیا ،ہلال احمر نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (این این آئی)لیبیا میں ہلال احمر نے بنغازی کے متحارب فریقوں سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کردی یہ اپیل بنغازی کے جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو بحفاظت نکلنے کا موقع دینے کے لیے کی گئی ہے تاکہ رہائشی لوگ خصوصا خواتین اور بچے محفوظ مقامات پر منتقل ہو سکیں۔بنغازی میں اسلامی عسکریت پسندوں اور حکومتی حمایت یافتہ فورسز بشمول مقامی نوجوانوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس تازہ لڑائی کی وجہ سے حکومتی دفاتر، ادارے، بنک اور مارکیٹیوں سے لے کر متعدد ہسپتال تک بند ہو چکے ہیں۔ شہر میں لڑائی نے عوامی زندگی مخدوش کر دی ہے۔لیبیا کے اس دوسرے بڑے شہر میں بمبار طیارے اسلام پسندوں پر بمباری کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق دو طرفہ لڑائی کے دوران دو دنوں میں کم از کم سترہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔بنغازی ایک بندرگاہی شہر ہونے کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ¾ اس شہر میں تیل کی خرید و فروخت اور ترسیل کے کئی ادارے کام کرتے ہیں ان ادروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ہلال احمر بنغازی کے سربراہ نے کہا کہ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ جنگ بندی کریں، خواہ ایک گھٹے کےلئے ہی کریں۔
 تاکہ جنگ زدہ خاندان محفوظ جگہوں کےلئے نکل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دسیوں شہریوں کی طرف سے اپیلیں بھی آئی ہیں کہ انہیں بچایا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -